17 اگست 2013 - 19:30
سترہ ہزار ایرانی شہدا کی یاد میں کانفرنس

ایران میں دہشتگردانہ کاروائیوں کےنتیجےمیں شہید ہونےوالے سترہ ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ کانفرنس تیس اگست کو تہران میں ہوگي۔

ابنا: ایران میں دہشتگردانہ کاروائیوں کےنتیجےمیں شہید ہونےوالے سترہ ہزار شہیدوں کی یاد میں منعقدہ کانفرنس تیس اگست کو تہران میں ہوگي۔ ایران میں دہشتگردی کےخلاف جدوجہد کاقومی دن سترہ شہریور مطابق تیس اگست کومنایاجاتا ہے۔ واضح رہے کہ ایران، سب سے زیادہ دہشتگردی کاشکار ہونے والاملک شمار ہوتا ہے۔ دہشتگردی کےخلاف جدوجہد کےعالمی دن کی مناسبت سے ہونےوالی کانفرنس تہران میں آئی آر آئي بی کے انٹرنیشنل کانفرنس ہال میں ہوگي۔ قابل ذکر ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد دہشتگردتنظیم ایم کے او نے مختلف دہشتگردانہ کاروائیوں کےدوران سترہ ہزار بےگناہوں کا قتل عام کیا تھا۔ انیس سو اکاسی میں ایم کے او کی ایک دہشتگردانہ کاروائی میں اس وقت کے ایران کےصدر اوروزیراعظم رجائی اور باہنر بھی شہید ہوگئے تھے۔

.....

/169